Native World News

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف بنگلا دیش کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف بنگلا دیش کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست

کوپر کونولی کی 149 رنز کی شاندار باری نے آسٹریلیا کو وائٹ واش سے بچنے میں مدد دی

ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 1 وکٹ سے شکست دے کر خود کو وائٹ واش سے بچا لیا۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 275 رنز کا ہدف آخری وکٹ پر 50 ویں اوور میں حاصل کیا۔

کینگروز کی جانب سے کوپر کونولی 149 رنز کی شاندار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ مارنس لبوشین 29، اولیور پِیک 27، کیمرون گرین 27، کپتان جوش انگلس 21، ایلکس کیرے 8، بین ڈوارشوئس 4، زیویئر بارٹلیٹ 0 اور میٹ رینشا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ایڈم زمپا اور رائلے میریڈتھ بالترتیب 4 اور 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز اسکور کیے۔

بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہردوئے 83 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لٹن داس اور مصدق حسین 58 اور 56 رنز بالترتیب بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کپتان نجم الحسن شانٹو 24، تنزید حسن 19، مہدی حسن 3 اور سومیا سرکار 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا اور زیویئر بارٹلیٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بین ڈوائرشوئس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817509/aus-beat-bang-2817509

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.