Native World News

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

ہیلی کاپٹر سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ملکیت ہے جو راس تنورہ میں گر کر تباہ ہوا، سعودی میڈیا کی تصدیق

سعودیہ عرب میں ایک ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے باعث اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) میڈیا نے ملکی وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ملکیت ہے اور حادثہ راس تنورہ میں آج اتوار کے روز پیش آیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچے اور اپنی کارروائیاں مکمل کیں، تحقیقاتی اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819622/helicopter-crashes-in-saudi-arabia-14-people-killed-2819622

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.