پی ٹی آئی نے ناراض اراکین سے مذاکراتی عمل روکتے ہوئے اہم ہدایت جاری کردی
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا کے ناراض ارکان سے مذاکراتی عمل روک دیا۔
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی اور سیاسی رابطہ کمیٹی ان اراکین سے رابطہ نہ کریں جنہوں نے پارٹی اور حکومتی معاملات کو میڈیا پر اٹھایا ہو۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پر دباؤ ڈالنے یا پارٹی نظم و ضبط کو کمزور کرنے والوں سے رابطہ نہ کیا جائے، جن ارکان اسمبلی کو کوئی شکایات یا مسائل درپیش ہیں انھیں سنا جارہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے اراکین کے مسائل کو سنا جائے گا جنہوں نے قیادت کو بتایا اور اُن مسائل کو مناسب پارٹی فورم کے ذریعے حل کیا جائے گا، میڈیا بیانات کے ذریعے دباؤ ڈالنے یا اندرونی پارٹی معاملات کو عوامی سطح پر لانے کی کوشش کرنے والوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہوگی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.