Native World News

عمان اور مصری وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی کشیدگی کو لے کر ٹیلیفونک رابطہ

عمان اور مصری وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی کشیدگی کو لے کر ٹیلیفونک رابطہ

رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل ہم آہنگی اور پرامن سیاسی حل کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا

عمانی وزیر خارجہ اور اُن کے ہم منصب کے درمیان علاقائی کشیدگی کو لے کر ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمانی وزیر خارجہ بدر البصیدی اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدلطی نے ٹیلیفون کال کے دوران کشیدگی پر قابو پانے کے لیے علاقائی پیش رفت اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے نئے مذاکرات اور وسیع تر سیاسی مفاہمت کے لیے حالات پیدا کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی، بشمول سمندری راستوں کی حفاظت اور توانائی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے۔

آبنائے ہرمز اور دیگر اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ انہوں نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل ہم آہنگی اور پرامن سیاسی حل کی حمایت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2819414/oman-and-egypt-discuss-regional-tensions-and-hormuz-security-2819414

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.