Native World News

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافے کا فیصلہ

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافے کا فیصلہ

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی ہوگا، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں اس کا اطلاق ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی ہوگا، جو کھلاڑی مقررہ معیار پر پورا نہیں اترا اُس سے معاہدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ کے لیے 5 کیٹیگریز متعارف کروائی جا رہی ہیں، ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے الگ حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، کھلاڑیوں کی سلیکشن کے سسٹم کو زیادہ سے زیادہ کمپیوٹرائزڈ بنایا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ تقریباً 85 فیصد فیصلے ڈیٹا، فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے، ٹیسٹ کپتانی کے حوالے سے فیصلہ متعلقہ ٹیم اور سلیکشن حکام کریں گے، شاداب خان کی کپتانی کے حوالے سے کوئی علم نہیں، سرفراز احمد پاکستانی کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817454/pcb-decide-to-increase-in-match-fees-for-cricketers-2817454/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.