اعلیٰ حکام نے ڈی ایس پی پیتھورو سے واقعے کی 3 دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی
سندھ کے شہر عمرکوٹ میں پولیس موبائل میں مبینہ طور پر چرس کی سگریٹ بنانے کے واقعے پر انکوائری رپورٹ طلب کرلی گئی۔
عمرکوٹ میں پولیس موبائل میں چرس کی سگریٹ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر اعلیٰ حکام نے ڈی ایس پی پیتھورو سے واقعے کی 3 دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہےکہ نوجوانوں کی شناخت کرکے قانونی کارروائی کی جائے جب کہ متعلقہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کا بھی تعین کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ پولیس کی موبائل وین میں “چرس“ بھر کر سوٹے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلpic.twitter.com/z25eHxFDON
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.