Native World News

اقوام عالم کاامریکا ایران امن معاہدےمیں موثر کرداراداکرنے پرپاکستان سے اظہار تشکر

اقوام عالم کاامریکا ایران امن معاہدےمیں موثر کرداراداکرنے پرپاکستان سے اظہار تشکر

امریکا ایران امن معاہدہ کی تکمیل پر میں پاکستان کی غیر معمولی ثالثی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ترک صدر

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےامریکا ایران امن معاہدہ کابھرپورخیرمقدم کرتےہوئےپاکستان کی موثرسفارتکاری پر تہہ دل سےشکریہ اداکیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ امریکا ایران امن معاہد ہ تنازعات کے پرامن حل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

قطری وزیراعظم نے بھی ایران امریکا معاہدہ کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے اور موثر کردار ادا کرنے پر پاکستان کا خصوصی شکریہ اداکیا۔

برطانوی وزیراعظم نے امریکا ایران امن معاہدہ پر پاکستان اور دیگر ثالثوں کو مبارکباد پیش کی۔

ترک صدررجب طیب اردگان نے کہا کہ امریکا ایران امن معاہدہ کی تکمیل پر میں پاکستان کی غیر معمولی ثالثی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آسڑیلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا اورایران کےدرمیان طے پانے والےمعاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں اورپاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی کوششوں کے نتیجے میں طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہوں جس میں کئی شراکت داروں نے حصہ لیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ ایران امن معاہدہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817599/global-level-thanx-to-pakistan-for-iran-us-deal-2817599

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.