Native World News

منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

پنکی کی سفری تفصیلات بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جاری ہے، تفتیشی ذرائع

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق 17 اپریل 2018 کو پنکی نے کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا جو 17 اپریل 2023 کو ایکسپائر ہوگیا تھا۔

کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک

پنکی کیس میں پولیس کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

پنجاب میں پنکی کے ساتھیوں کیخلاف آپریشن شروع، چھٹا مقدمہ بھی سامنے آگیا

پنکی نے شناختی کارڈ بھی کراچی سے 6 دسمبر 2016 میں حاصل کیا جس پر ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال پتا درج ہے۔ پنکی نے نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی بھی کوشش کی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پنکی کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جاری ہیں۔

پنکی کے اہلخانہ کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813449/details-of-drug-dealer-pinky-national-identity-card-and-passport-surface-2813449

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.