Native World News

پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

صوبے کے سرکاری اسکولوں میں 23 مئی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی

پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان سامنے آگیا۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری اسکولوں میں 23 مئی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشت روز محکمہ تعلیم سندھ نے کہا تھا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے اسکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔

School Holidays In Punjab Will Start from The 22nd of May Till The 24th of August

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع ہوںگی، انشاء اللہ 24اگست کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2812669/after-punjab-and-sindh-summer-vacations-for-schools-in-balochistan-also-announced-2812669/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.