Native World News

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے، برطانیہ کا پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے، برطانیہ کا پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

محمد عامر اب بطور برطانوی شہری آئی پی ایل میں بھی کھیلنے کے اہل بن گئے ہیں

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بن گئے،برٹش حکومت کی جانب سے انہیں  پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔

محمد عامر  نے چند برس پہلے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیاتھا، تمام قانونی کارروائی اور ٹائم پریڈ مکمل ہونے کے بعد اب ان کو پاسپورٹ مل گیاہے، محمد عامر نے چھتیس ٹیسٹ، اکسٹھ ون ڈے اور باسٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائدنگی کی۔

عامر کی اہلیہ نرجس خان برطانوی شہری ہیں،  محمد عامر اب بطور برطانوی شہری آئی پی ایل میں بھی کھیلنے کے اہل بن گئے ہیں۔محمد عامر نےگزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813939/pakistani-fast-bowler-mohammad-amir-becomes-a-british-citizen-issued-a-british-passport-2813939

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.