Native World News

مذہبی اسکالر ناصر نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

مذہبی اسکالر ناصر نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی

ناصر مدنی نے مومنہ اقبال کے حوالے سے متنازع بیان دیا تھا جس پر اداکارہ نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا

معروف مذہبی ناصر مدنی نے متنازع بیان پر اداکارہ مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کا تنازع سامنے آنے کے بعد علامہ ناصر مدنی نے تقریر کے دوران مومنہ اقبال کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے اداکارہ پر سنگین الزامات عائد کیے اور تنازع کا ذمہ دار بھی انہیں ہی ٹھہرایا تھا۔

اس کے بعد مومنہ اقبال نے ناصر مدنی کے بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا اور پھر 17 جون کو اپنی لیگل ٹیم کی وساطت سے 17 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

اداکارہ نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ عدنان احسان خان کے ذریعے ناصر مدنی کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے مبینہ ہتک آمیز بیانات پر وضاحت، معذرت اور متعلقہ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا تجا کہ ناصر مدنی کی جانب سے مومنہ اقبال کے بارے میں دیے گئے بعض بیانات ان کی ساکھ، عزت اور پیشہ ورانہ زندگی کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے، یہ ریمارکس ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں، لہٰذا فوری طور پر ان کی تردید کی جائے اور عوامی سطح پر معافی مانگی جائے۔

دباؤ، دھمکیوں اور منفی پروپیگنڈے سے نہیں ڈریں گے، مومنہ اقبال کا دوٹوک مؤقف

مومنہ اقبال نے ناصر مدنی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، معافی کا مطالبہ

اداکارہ مومنہ اقبال کے حوالے سے متنازعہ بیانعلامہ ناصر مدنی نے اداکارہ سے معافی مانگ لی۔https://t.co/JLuVgxVxmqpic.twitter.com/wSMLyVo3j0

اداکارہ نے متنازع بیان دینے پر 17 کروڑ روپے ہرجانہ ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اب گزشتہ روز ایک اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر مدنی نے مومنہ اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میری کسی بھی بات سے آپ یا گھر والوں کو تکلیف پہنچی ہو تو اُس پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں]۔

انہوں نے اداکارہ کی بہن سمیت دیگر خواتین سے اپیل کی کہ وہ سرگودھا میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی منتہا کے انصاف کے لیے کھڑی ہوجائیں۔

ناصر مدنی کی معافی اور معذرت کے بیان کے بعد اب تک اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2819351/religious-scholar-nasir-apologizes-to-momina-iqbal-2819351

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.