Native World News

لاہور؛ اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کی خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی

لاہور؛ اسکول کے سیکیورٹی گارڈ کی خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی

اسکول سیکیورٹی گارڈ چھٹی کے بعد ٹیچر کو ورغلا کر دوست کے گھر لے گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن

لیاقت آباد کے علاقے میں اسکول کے سیکیورٹی گارڈ نے خاتون ٹیچر کو اجتماعی زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں اسکول کا سیکیورٹی گارڈ محسن اور ساتھی اسد شامل ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق اسکول سیکیورٹی گارڈ چھٹی کے بعد ٹیچر کو ورغلا کر دوست کے گھر لے گیا، ملزمان نے باہم مل کر بے ہوشی کی دوا پلا کر ذیادتی کی، ٹیچر کو ہوش آنے پر ملزمان متاثرہ کو گھر سے نکال کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819621/lahore-school-security-guard-and-accomplices-accused-of-gang-rape-of-female-teacher-2819621

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.