Native World News

سلمان خان کے بھائی ارباز خان کو مشکل کا سامنا، نامعلوم شخص زبردستی گاڑی میں گھس گیا

سلمان خان کے بھائی ارباز خان کو مشکل کا سامنا، نامعلوم شخص زبردستی گاڑی میں گھس گیا

سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گاڑی سے باہر نکالا

بالی ووڈ اداکار ارباز خان کو کولکتہ میں ایک تقریب کے دوران غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ایک نامعلوم شخص مبینہ طور پر زبردستی ان کی گاڑی میں جا بیٹھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب کے اختتام پر جب ارباز خان اپنی گاڑی کی جانب بڑھے تو انہیں اندر ایک اجنبی شخص موجود نظر آیا، جس پر اداکار حیران رہ گئے اور ناراضی کا اظہار کیا۔

واقعے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گاڑی سے باہر نکالا۔ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی عملے نے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ مسلسل اداکار کے قریب جانے کی کوشش کرتا رہا۔

مذکورہ شخص خود کو ارباز خان کا مداح قرار دیتا رہا، جبکہ موقع پر موجود بعض افراد نے بھی اسے روکنے کا مطالبہ کیا۔ مہاجاتی سندن آڈیٹوریم میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ارباز خان حال ہی میں فلم ’بیہو اٹیک‘ میں نظر آئے تھے، جس میں ڈیزی شاہ، راہول دیو اور رضا مراد نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ تاہم فلم کو ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل نہیں ملا۔

ارباز خان کی آنے والی فلموں میں ’کیسر سنگھ‘ اور ’ریٹرن ٹکٹ‘ شامل ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2818064/arbaaz-khan-faces-trouble-unknown-person-forcibly-enters-his-car-2818064/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.