Native World News

دوسرا ٹیسٹ: بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز پر آل آؤٹ

دوسرا ٹیسٹ: بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز پر آل آؤٹ

لٹن داس کی 126 رنز کی شاندار اننگز، خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔

سلہٹ میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز بنگلادیش  کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813298/pak-vs-ban-2nd-test-match-2813298/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.