Native World News

نوکری کا جھانسہ دے کر زبردستی نازیبا ویڈیوز بنوائی گئیں، خواتین ملزمان کا عدالت میں بیان

نوکری کا جھانسہ دے کر زبردستی نازیبا ویڈیوز بنوائی گئیں، خواتین ملزمان کا عدالت میں بیان

غیر قانونی ویڈیوز بنانے کے کیس میں گرفتار 3 مرد اور 7 خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی

تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ طور پر غیر قانونی ویڈیوز بنانے کے کیس میں گرفتار 3 مرد اور 7 خواتین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جہاں زیب امان نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ برآمدگی مکمل ہو چکی ہے، اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

پولیس کے مطابق تھانہ روات میں مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب خواتین ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا اور مبینہ طور پر زبردستی ویڈیوز بنوائی گئیں۔

ملزمان کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواستیں بھی دائر کر دی گئی ہیں، جبکہ کیس کی مزید سماعت اور تفتیش آئندہ مرحلے میں جاری رہے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817952/porn-videos-case-women-accused-of-forcibly-making-obscene-videos-of-job-fraud-2817952

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.