طاہر زمان ایف آئی ایچ رولز بورڈ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے اولمپین طاہر زمان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا۔
اولمپین طاہر زمان ایشیا ہاکی کے سب سے سینئر ہائی پرفارمنس کوچ سمیت ایف آئی ایچ اکیڈمی ٹرینر اینڈ ایجوکیٹر اور ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس لیول 6 کوچ بھی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ایف آئی ایچ رولز بورڈ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
🚨 OFFICIAL ANNOUNCEMENT 🚨Olympian Tahir Zaman takes charge as Director of High Performance & Development for Pakistan Hockey! 🏑✨✅ Asia's Senior-most High Performance Coach✅ FIH Level 6 Coach & Academy Trainer✅ FIH Rules Board Committee Memberpic.twitter.com/OXe3eXepxy
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، پی ایچ ایف ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپین حسن سردار نے اولمپین طاہر زمان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تجربے سے پاکستان ہاکی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.