Native World News

توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت، پاکستان نے تیل و گیس کے 8 ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کر لیے

توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت، پاکستان نے تیل و گیس کے 8 ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کر لیے

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق پاکستان میں تقریباً دو دہائیوں بعد آف شور ایکسپلوریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔

او جی ڈی سی نے آف شور بڈ راؤنڈ 2025 میں تیل و گیس کے 8 ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کر لیے۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق پاکستان میں تقریباً دو دہائیوں بعد آف شور ایکسپلوریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس اقدام کو توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق او جی ڈی سی دو بلاکس میں بطور آپریٹر جبکہ چھ بلاکس میں جوائنٹ وینچر پارٹنر ہوگی۔ اس اقدام سے سرمایہ کاری اور انرجی سیکیورٹی کو فروغ ملے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آف شور بڈ راؤنڈ 2025 ملکی توانائی کے شعبے میں نئے دور کا آغاز ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814055/important-progress-in-the-energy-sector-pakistan-acquires-8-oil-and-gas-exploration-blocks-2814055/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.