Native World News

وزیراعظم کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری

وزیراعظم کی صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس  جاری

اجلاس میں ملکی معیشت، ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے اہم اقتصادی امور پر غور کیے جانے کا امکان ہے

اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں شروع ہو گیا ہے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اہم حکومتی شخصیات شریک ہیں۔

اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جبکہ سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور  رانا ثنااللہ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ اس کے علاوہ مریم اورنگزیب اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ملکی معیشت، ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے اہم اقتصادی امور پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816831/national-economic-council-meeting-chaired-by-prime-minister-continues-2816831

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.