Native World News

امریکا نے 60 روز کیلیے ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دیدی

امریکا نے 60 روز کیلیے ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دیدی

ایران بھی بدلے میں آبنائے ہرمز کو کھول دے گا اور ماہرین کو اپنے ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کروائے گا

ایران کی جانب سے دو اہم شرائط پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر امریکا نے بھی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں جاری تعمیری مذاکرات کے نتیجے میں ایران نے آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت یقینی بنانے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی  کے معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے اس پیش رفت کے بعد 60 روزہ عارضی جنرل لائسنس جاری کیا ہے جس کے تحت ایرانی تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے تاہم یہ رعایت عارضی نوعیت کی ہے اور آئندہ اقدامات کا انحصار ایران کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد اور مذاکرات کی پیش رفت پر ہوگا۔

امریکی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کی قیادت میں دنیا کو زیادہ محفوظ اور خوشحال بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

Under President@realDonaldTrumpand@VP, we continue to make the world safer. more prosperous.In line with the ongoing productive talks in Switzerland, Iran has committed to free and open transit in the Strait of Hormuz and to permit International Atomic Energy Agency…

محکمہ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مذاکرات کے دوران طے پانے والے فریم ورک پر عمل درآمد میں سہولت فراہم کرنا اور ایران کو اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کا موقع دینا ہے۔

واضح رہے کہ آج امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد فریقین کی تکینیکی ٹیمو کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں طے شدہ نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818763/us-allow-iran-oil-production-transportation-and-sale-for-60-days-2818763

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.