ایبٹ آباد کی رہائشی 32 سالہ صائمہ کو پانچ روز قبل اسلام آباد کے پمز اسپتال لایا گیا تھا
ایبٹ آباد میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور جلائی جانے والی لڑکی اسلام آباد کے پمز اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پمز اسپتال کے ذرائع کے مطابق 32 صائمہ کو 19 جون کی شام ایبٹ آباد کے علاقے لورہ سے منتقل کیا گیا جس کا جسم 98 فیصد تک جھلس چکا تھا۔
پمز ذرائع کے مطابق دھوئیں سے صائمہ کے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پیروں کے علاوہ تمام جسم بری طرح جھلسا ہوا تھا، اس کے علاوہ آگ سے متوفیہ کے جسم کی کھال کی اندرونی تہہ بھی جھلس چکی تھی۔
اہل خانہ کے مطابق لڑکی کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگائی تھی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.