Native World News

حکومت کا عاشورہ سے قبل بجٹ منظور کروانے کا ہدف، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلاتعطل جاری رہیں گے

حکومت کا عاشورہ سے قبل بجٹ منظور کروانے کا ہدف، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلاتعطل جاری رہیں گے

عاشور سے قبل بجٹ منظور نہ ہوسکا تو فقط عاشور کی تعطیل کے علاوہ کوئی چھٹی نہیں ہوگی، ذرائع

اسلام آباد: حکومت نے یوم عاشور سے قبل بجٹ منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج شروع ہونے والا بجٹ اجلاس بلاتعطل چلایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجٹ اجلاس 12 جون سے منظوری تک بلا تعطل چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت عاشورہ محرم سے قبل 23 یا 24 جون کو بجٹ منظور کروائے گی جس کے تحت ہفتہ اتوار کی چھٹی بھی نہیں کی جائیگی۔

بجٹ میں دفاع کے لیے وسائل کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس، قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری

بجٹ منظوری کی راہ ہموار، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی پر وفاق اور صوبے رضامند ہو گئے

حکومت نے عاشور سے قبل بجٹ منظور کرانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی وقفے کے بجٹ کی منظوری تک مسلسل جاری رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عاشور سے قبل بجٹ منظور نہ ہوسکا تو فقط عاشور کی تعطیل کے علاوہ کوئی چھٹی نہیں ہوگی، ضمنی گرانٹس محرم کی چھٹیوں کے بعد منظور کروائی جائیں گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2816881/govt-decide-to-present-budget-before-ashura-2816881/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.