ملزم متاثرہ خاتون کو کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، پولیس
خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ دو ماہ تک زیادتی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں نامزد ملزم احمد خان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم احمد خان نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے رکھا تھا اور گزشتہ 2 ماہ سے اس کے ساتھ زیادتی کررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم متاثرہ خاتون کو کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم احمد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا سکیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.